ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کا انتخابی منشور 15روزمیں :ویرپا موئیلی

کانگریس کا انتخابی منشور 15روزمیں :ویرپا موئیلی

Mon, 09 Apr 2018 10:46:01    S.O. News Service

بنگلورو،8 اپریل (ایس او نیوز؍ یواین آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایم ویرپا موئیلی نے آج اشارہ دیا کہ آئندہ 12 مئی کو ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں کانگریس15دن کے اندر پارٹی کا انتخابی منشور جاری کر دے گی۔ مسٹر موئیلی نے آج یہاں 'یو این آئی' کو بتایا کہ منشور کا مسودہ تیار کر لیا گیا اور اسے حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منشور گزشتہ انتخابات کے لئے جاری منشور سے مختلف ہو گا اور اسے تین حصوں ضلع، علاقائی اور صوبائی سطح پر مرتکز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی منشور پر گزشتہ سال ستمبر سے کام شروع کر دیا گیا تھا اور اسے تمام طبقہ کے لوگوں کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا جا رہا ہے ۔ کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ 2013کے اسمبلی انتخابات کے دوران کئے گئے تقریباً 95 فیصد وعدوں کو ریاست کی سدارمیا حکومت نے پورا کیا ہے ۔اس کے علاوہ شہری علاقوں میں سبسڈی شرح پر کھانا فراہم کرنے کے لئے ' انا بھاگیہ نیشلک چاول یوجنا' اور 'اندرا کینٹین' جیسی اسکیموں کو بھی نافذ کیا گیا، جو منشور میں شامل نہیں تھے ۔


Share: